مسلمان مردوں کو حکم دو اپنی نگاہيں کچھ نيچی رکھيں۔(۱) اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کريں۔(۲)يہ ان کيلئے بہت ستھرا ہے۔(۳)بے شک اللہ کو ان کے کاموں کی خبر ہے۔
(پ۱۸، النور:۳۰ )
Hadith / حدیث پاک
رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ
رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :'مجھے اپنی اُمت پر سب سے زیادہ اللہ عزوجل کے ساتھ شرک کرنے کا خوف ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ وہ سورج، چاند یابتوں کی پوجا کرنے لگیں گے بلکہ غیر اللہ کے لئے اعمال کریں گے اور مخفی شہوت رکھیں گے۔
(سنن ابن ماجہ ، ابواب الزھد، باب الریاء والسمعۃ ، الحدیث:۴۲۰۵،ص۲۷۳۲)